میلبرن: بھارت بمقابلہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ آسٹریلیا نے 126 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان مچل مارش 46 اور ٹریوس ہیڈ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جوش انگلس نے 20 اور مچل اوون نے 14 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا، ورون چکرورتی اور کلدیپ یادیو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 125 رنز بنائے، جس کے بعد آسٹریلیا کو 5 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی۔






