تنزانیہ ،مظاہروں کے دوران ہلاکتیں 700 تک پہنچ گئیں

0
466

تنزانیہ میں متنازع صدارتی انتخابات کے بعد ملک بھر میں شروع ہونے والے شدید مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 700 تک پہنچ گئی ہے۔ اپوزیشن جماعت کے ترجمان کے مطابق دارالسلام میں تقریباً 350 اور موانزا میں 200 سے زائد افراد مارے گئے، جب کہ یہ اعداد و شمار اسپتالوں اور طبی مراکز سے جمع کی گئی معلومات پر مبنی ہیں۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق اب تک کم از کم 100 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

صورتحال بگڑنے پر ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی ہے، انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے اور کرفیو نافذ ہے۔ مشتعل مظاہرین نے دارالسلام ایئرپورٹ پر دھاوا بول دیا، جبکہ بسوں، پیٹرول پمپس، پولیس اسٹیشنز اور متعدد پولنگ مراکز کو آگ لگا دی گئی۔

شدت پکڑتے احتجاج کا پس منظر حالیہ صدارتی انتخابات ہیں جن میں صدر سامیہ سُلوحو حسن نے 96.99 فیصد ووٹ لیے تھے۔ اپوزیشن کے مطابق دو بڑی جماعتوں کے امیدواروں کو انتخابی دوڑ سے باہر کیا گیا، جس کے بعد نتائج کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا ہے۔ اپوزیشن نے عبوری حکومت کے قیام کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا