اسلام آباد: دو بڑے منصوبے دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان، محسن نقوی

0
453

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس — ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس — دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لیے کھول دیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے دونوں منصوبوں پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے نے انہیں پراجیکٹس کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے اپنے دورے کے دوران تعمیراتی سرگرمیوں اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور رفتار بھی برقرار رکھی جائے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ٹی چوک فلائی اوور کا 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اسے دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کو سگنل فری سفر کی سہولت ملے گی، جس سے ٹریفک فلو میں واضح بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شہریوں کے سفری مسائل حل کرنے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، ٹریفک مسائل سے نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

شاہین چوک انڈر پاس کے حوالے سے محسن نقوی نے حکم دیا کہ منصوبہ اگلے 30 دن میں مکمل کیا جائے اور اس کے لیے 24/7 کام جاری رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول کے اوقات اور ٹریفک دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کی جلد تکمیل انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین چوک انڈر پاس اسلام آباد کا ایک جدید اور ماڈرن ترقیاتی منصوبہ ہوگا جو دارالحکومت کی ٹریفک اور سفر کی سہولیات میں ایک نیا معیار قائم کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا