آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا اردل روم، 45 پولیس افسران کے مسائل سنے، 40 اپیلیں منظور

0
643

اسلام آباد:انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا، جس میں پولیس افسران کی سرکاری و ذاتی نوعیت کی اپیلیں اور مسائل سنے گئے۔

اردل روم میں 45 پولیس افسران نے شرکت کی، جن میں سے 40 افسران کی اپیلیں منظور کر لی گئیں۔ 04 افسران کی اپیلوں پر ری انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ 01 اپیل خارج کر دی گئی۔

آئی جی اسلام آباد نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے 03 پولیس افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینئر افسران کو ہدایت کی کہ پینڈنگ انکوائریز اور دیگر انتظامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ پولیس فورس میں شفافیت اور اعتماد کو فروغ دیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کی ویلفیئر اور ان کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔ پولیس فورس کو درپیش کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے میرا دفتر ہمیشہ کھلا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کے ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے ان کا مورال بلند کرنا ہے، تاکہ وہ پوری لگن اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا