لاہور: وزیراعظم شہباز شریف جاتی امرا پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پارٹی اُمور اور حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔
ملاقات میں آئندہ کی حکمتِ عملی اور اہم قومی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔






