وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بڑا فیصلہ، کے پی کابینہ کو محکمے الاٹ

0
429

پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبائی کابینہ کے وزراء اور معاونین کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق مینا خان آفریدی کو وزیر بلدیات، الیکشن و دیہی ترقی جبکہ ارشد ایوب خان کو وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم مقرر کیا گیا ہے۔

فضل شکور خان کو وزارت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ڈاکٹر امجد علی کو وزارت ہاؤسنگ، اور آفتاب عالم کو وزارت قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

مزید برآں سید فخر جہان وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول، ریاض خان وزیر آبپاشی، خلیق الرحمن وزیر صحت اور عاقب اللہ خان وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق فیصل خان ترکئی کو وزارت محنت (لیبر)، مزمل اسلم کو مشیر خزانہ، تاج محمد ترند کو مشیر کھیل و امورِ نوجوانان جبکہ شفیع اللہ جان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا