مندر میں بھگدڑ سے 9 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

0
339

بھارت کے ریاست آندھرا پردیش میں ایک مندر میں بھگدڑ سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑ اچانک ہجوم بڑھنے اور انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مچی۔

رپورٹس کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واقعے کے وقت مذہبی رسومات کے لیے بڑی تعداد میں لوگ مندر میں موجود تھے جبکہ انتظامیہ ہجوم پر قابو پانے میں ناکام رہی۔

بھگدڑ کے دوران لوگ ایک دوسرے پر گرتے گئے جس سے شدید افراتفری پھیل گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد مندر کے اطراف خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہوگئی، حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا