واشنگٹن: امریکی صدر کے دفتر وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے سے متعلق نئی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب کوئی بھی صحافی پریس سیکرٹری یا اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہو سکے گا۔
نئی پالیسی کے تحت “اپر پریس روم” میں داخلہ صرف پیشگی اپائنٹمنٹ کے ذریعے ممکن ہوگا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندیاں فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور ان کا مقصد حساس معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
یہ اقدام پینٹاگون میں گزشتہ ماہ نافذ کی جانے والی اسی نوعیت کی پابندیوں کے بعد اٹھایا گیا ہے۔






