فی کلو چینی کی قیمت 220 روپے تک پہنچ گئی

0
373

اسلام آباد: ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 220 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ادارۂ شماریات کی دستاویزات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے اور کراچی و حیدرآباد میں 5 روپے تک اضافہ ہوا، جس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 220 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق راولپنڈی، کراچی اور سرگودھا میں چینی کی قیمت بڑھ کر 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی جبکہ حیدرآباد میں قیمت 190 سے بڑھ کر 195 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ اس کے باوجود مجموعی طور پر گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 188 روپے 69 پیسے پر آگئی۔

گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، جبکہ ایک سال پہلے یہی اوسط قیمت 132 روپے 47 پیسے تھی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں چینی کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں فی کلو چینی 200 سے 220 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا