ہنگو میں اعلیٰ پولیس افسران کے قافلے پر حملہ

0
289

ہنگو کے علاقے دوآبہ میں ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے قافلے پر آئی ای ڈی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ اُس وقت ہوا جب ایس پی انویسٹی گیشن عبدالصمد، ڈی ایس پی ٹل مجاہد اور ایس ایچ او عمران الدین کا قافلہ علاقے سے گزر رہا تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

واقعے میں ایس ایچ او عمران الدین، سب انسپکٹر جہاد علی اور ڈسٹرکٹ اسپیشل برانچ کا اہلکار عابد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال ہنگو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا