ٹرمپ کی نائیجیریا میں فوجی کارروائی کی دھمکی

0
283

امریکی صدر نے نائیجیریا کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت ملک میں مسیحیوں کی قتل و غارت گری روکنے میں ناکام رہی تو امریکا نہ صرف اپنی امداد بند کر دے گا بلکہ مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے نائیجیریا میں بڑھتی ہوئی مذہبی بنیادوں پر تشدد کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ جنگ کو بھی ممکنہ فوجی آپریشن کی تیاریاں شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ضرورت پڑنے پر طاقت کے زور پر دہشت گردوں کا خاتمہ کر سکتا ہے۔

صدر کی ہدایات کے بعد امریکی محکمہ جنگ نے ردعمل دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ نائیجیریا میں کارروائی کے لیے تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ “جی سر، ہم نائیجیریا میں ممکنہ کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔”

امریکی صدر کے اس بیان کے بعد بین الاقوامی سطح پر نائیجیریا کی سکیورٹی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، جبکہ مبصرین کے مطابق امریکا کا یہ مؤقف دونوں ممالک کے تعلقات پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا