امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے نیویارک کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی سے رابطہ کرکے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اوباما نے فون کال میں کہا کہ اگر ممدانی انتخاب جیتتے ہیں تو وہ ہر سطح پر ان کا ساتھ دیں گے۔
34 سالہ زہران ممدانی نے سابق صدر کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری توجہ شہر میں ایک نئی سیاسی فضا اور بہتر طرزِ حکمرانی متعارف کرانے پر ہے۔
نیویارک میئر کا انتخاب 4 نومبر کو ہوگا۔ اس مقابلے میں زہران ممدانی کا سامنا سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار رٹیس سلوا سے ہے۔ اب تک تمام سروے زہران ممدانی کی مضبوط پوزیشن ظاہر کر رہے ہیں۔






