ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

0
235

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے بعد ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

پی سی بی نے اعلان کیا کہ ویمنز ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش جاری ہے اور بورڈ کا عزم ہے کہ ویمن کرکٹ کو ہر حال میں مضبوط کیا جائے گا۔

محمد وسیم کو 2024 میں ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ تعینات کیا گیا تھا اور انہیں مکمل اختیارات دیے گئے تھے۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 میں پاکستان ٹیم کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ قومی ٹیم کو چار میچز میں شکست ہوئی جبکہ تین میچ بارش کی وجہ سے ملتوی ہوئے۔

پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کی مضبوط ٹیموں کے خلاف شاندار باولنگ کے ذریعے اپنی موجودگی ضرور دکھائی۔ تمام سات میچز کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے، جہاں پاکستان کو بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا