لاہور میں پولیو ٹیم پر حملہ، 7 افراد گرفتار

0
318

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں پولیو ٹیم پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک مقامی اسکول میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پہنچی۔ ایف آئی آر کے مطابق بچوں کی ماؤں نے ٹیم سے بحث شروع کی، بعد میں 20 سے 25 مرد و خواتین موقع پر پہنچے اور جھگڑا کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی ویکسین ضائع کر دی۔ واقعے میں ایک پولیو ورکر زخمی ہوا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سات افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ ورکرز کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور وہ بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے بے پناہ محنت کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا