امریکی نائب صدر ،چارلی کرک کی بیوہ میں تعلقات کی ویڈیو وائرل

0
338

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اور بزنس ویمن ایریکا کرک کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے بعد ان کے مبینہ تعلقات سے متعلق افواہیں پھیل گئی ہیں۔
ویڈیو مسیسیپی یونیورسٹی کے ایک ایونٹ کی ہے جس میں دونوں کو بظاہر گلے ملتے دیکھا گیا، تاہم اس ملاقات کو بنیاد بنا کر اٹھنے والی باتیں فی الحال غیر مصدقہ ہیں اور کسی بھی سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

افواہوں کو اس وجہ سے بھی تقویت ملی کہ نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر مصنفہ شانن واٹس نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ جے ڈی وینس آئندہ برس ایریکا کرک سے شادی کر سکتے ہیں، اور یہ کہ وہ ممکنہ دوسری شادی سے قبل طلاق لیں گے—یہ تمام باتیں بھی صرف قیاس آرائیاں ہیں جن کی کوئی باضابطہ تصدیق موجود نہیں۔

واضح رہے کہ ایریکا، چارلی کرک کی بیوہ ہیں جنہیں ایک یونیورسٹی میں لیکچر کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ چارلی کرک قدامت پسند تنظیم ’’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘‘ کے بانی تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا