غزہ میں نئی بین الاقوامی فورس کی تیاری، امریکا کا یو این ایس سی سے منظوری کا مطالبہ

0
511

امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ غزہ میں ایک بین الاقوامی سیکیورٹی فورس (ISF) قائم کرنے کی منظوری دی جائے، جو کم از کم دو سال کے لیے تعینات رہے گی۔

امریکی ویب سائٹ ایکسِیوس کے مطابق، امریکا نے یو این ایس سی کے رکن ممالک کو ایک ڈرافٹ قرارداد ارسال کی ہے، جس میں فورس کے اختیارات، ذمہ داریاں اور قیام سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ فورس ’’غزہ بورڈ آف پیس‘‘ کے مشورے سے تشکیل دی جائے گی، جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔

ڈرافٹ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ISF کو غزہ کی سرحدی سیکیورٹی، عام شہریوں اور امدادی راہداریوں کا تحفظ، فلسطینی پولیس کی تربیت، اور خطے کو غیر عسکری بنانے کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

فورس کو مینڈیٹ مکمل کرنے کے لیے بین الاقوامی قوانین کے مطابق تمام ضروری اقدامات کرنے کا اختیار ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ISF ایک نفاذی فورس ہوگی، روایتی امن مشن نہیں۔ اس کا مقصد عبوری سیکیورٹی فراہم کرنا ہے تاکہ اسرائیل بتدریج انخلا کرے اور فلسطینی اتھارٹی اصلاحات کے بعد انتظام سنبھال سکے۔

قرارداد میں یہ بھی تجویز پیش کی گئی ہے کہ غزہ کی سول انتظامیہ ایک غیر سیاسی تکنوکریٹ کمیٹی کے تحت چلائی جائے، جب کہ انسانی امداد اقوام متحدہ، ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا