بلیو اکانومی پاکستان کی معیشت کیلئے گیم چینجر بن سکتی ہے: وزیر خزانہ

0
339

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی پاکستان کی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور بلیو اکانومی معیشت میں انقلاب لا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بنیادی معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے، جو پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ڈھائی برس میں معیشت کے استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں، افراطِ زر اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ تین عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی پاکستان کے معاشی اقدامات کو سراہا ہے۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ تجارت اور اقتصادی استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے اور کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے لیے وزارتوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی موجود ہے اور وزارتِ خزانہ معاشی استحکام کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا