پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

0
482

فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے 264 رنز کا ہدف 49.4 اوورز میں 8 وکٹوں پر حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا 62، محمد رضوان 55، فخر زمان 45 اور صائم ایوب 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی ٹیم 263 رنز پر آؤٹ ہوئی، کوئنٹن ڈی کوک 63، پریٹوریس 57 اور کاربن بوش 41 رنز بناکر بہتر کارکردگی دکھا سکے۔

پاکستان کے لیے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3،3 جبکہ صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

سیریز کا دوسرا ون ڈے جمعرات کو فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا