پاکستان کی بقا کے لیے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ ضروری، فیصل واوڈا

0
375

اسلام آباد — سینئر سیاسی رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے وفاقی دارالحکومت میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم سمیت ملکی سیاست کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دورانِ گفتگو فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کی بقا کے لیے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ ضروری ہے اور ملکی سیاست میں مولانا کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 27 ویں ترمیم بڑی آسانی سے پاس ہوتی نظر آ رہی ہے۔

فیصل واوڈا نے تحریک انصاف کو اعتماد میں لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مولانا جٹ کی سیاست کریں گے تو پھینٹا بھی لگے گا اور گورنر راج کا بھی آپشن موجود ہے، لیکن اگر منفی سیاست کی جائے تو پھر صرف پکوڑے اور چھلیاں کھائی جائیں گی۔

سینئر سیاسی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری نظام کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی اور اٹھارویں ترمیم کو ختم نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے فیصلے خود کریں گے اور ان پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

فیصل واوڈا نے اپنی افواج کو مضبوط بنانے اور دفاعی صلاحیتیں بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ صرف زمین، سمندر اور فضا میں نہیں ہوتی، بلکہ سائبر جنگ، بیانیے کی جنگ اور معیشت کی جنگ بھی ہوتی ہے۔ “اپنی افواج مضبوط کریں گے، افواج مضبوط ہوگی تو ملک کا دفاع بھی مضبوط ہوگا۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا