آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اس سال کا سب سے بڑا اور روشن سپرمون آسمان پر نمودار ہوا، جس نے بونڈائی بیچ سمیت پورے شہر میں دلکش مناظر پیدا کیے۔ شہریوں اور سیاحوں نے چھتوں، ساحلوں اور کھلے مقامات سے چاند کا نظارہ کیا جبکہ فوٹوگرافروں کے لیے یہ لمحہ یادگار بن گیا۔
فلکیاتی ماہرین کے مطابق یہ رواں سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا اور سب سے روشن سپرمون ہے۔ اس موقع پر چاند کا زمین سے فاصلہ کم ہو کر تقریباً 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل رہ گیا، جس کی وجہ سے وہ معمول سے 9.7 فیصد بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیا۔






