حامد رضا گرفتار نہیں ہوئے، خود سرنڈر کیا ہے: بیرسٹر گوہر

0
385

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی گرفتاری نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے خود کو سرنڈر کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حامد رضا کا سرنڈر ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حامد رضا کے خلاف صرف ایک کیس ہے اور ان پر لگایا گیا الزام بے بنیاد ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، تاہم ملاقات اور تیمارداری کی اجازت ملنے کے بعد اچھی خبریں آنے کی توقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا