طوفان کلمائیگی سے ویتنام میں تباہی، پانچ افراد ہلاک، ہزاروں متاثر

0
261

طوفان کلمائیگی نے ویتنام کے وسطی صوبوں میں شدید آندھی اور بارشیں برسائیں، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور ہزاروں افراد متاثر ہوئے۔

حکام کے مطابق تین ہلاکتیں ڈاک لک جبکہ دو گیا لائی صوبے میں ہوئیں۔ کوانگ نگائی میں تین افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ 52 مکانات مکمل طور پر منہدم اور تقریباً 2600 گھروں کو نقصان پہنچا۔ متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا اور 16 لاکھ سے زائد گھرانوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔

سیلابی پانی کے اترنے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے، لوگ ملبہ ہٹا رہے ہیں اور گھروں کی چھتوں کی مرمت جاری ہے۔

طوفان نے اس سے قبل فلپائن میں بھی تباہی مچائی، جہاں 188 افراد ہلاک جبکہ 135 لاپتہ ہوئے۔ فلپائنی صدر نے قومی ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے کیونکہ ایک اور شدید طوفان فنگ وونگ (یووان) کے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث جنوب مشرقی ایشیا میں طوفانوں کی شدت اور تعدد میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے سیلاب اور تباہی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا