کشمیریوں کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈا حقیقت سے عاری ہے:طارق فضل چودھری

0
313

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کشمیریوں اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

وزیر مملکت طلال چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں طارق فضل چودھری نے کہا کہ یہاں کی پولیس کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور معرکہ حق کے بعد پاکستان کو حاصل عزت دشمن ہضم نہیں کر پا رہا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کو فنڈنگ کی جا رہی ہے اور سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز ایجنڈا پیش کیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ بغیر تصدیق کوئی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔

طارق فضل چودھری نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم دل سے آزاد کشمیر کے شہریوں کی عزت کرتے ہیں اور قائداعظم محمد علی جناح کے قول ’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘ پر ہر بچہ ایمان رکھتا ہے۔

انہوں نے دھیرکوٹ گاڑی پر حملے کی ویڈیو کی مثال دی، جسے منفی انداز میں پیش کیا گیا اور یہ تاثر دیا گیا کہ حملہ راولپنڈی میں ہوا، حالانکہ وزیراعظم نے 5 رکنی کمیٹی کو مظفرآباد بھیجا اور تحریری معاہدہ کیا گیا۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ پرانی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر ڈرامائی انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ باغ ہسپتال کی ویڈیوز میں راولپنڈی کا ہسپتال بتایا گیا، جبکہ آزاد کشمیر میں مذاکرات کے دوران جعلی خبریں پھیلائی گئی ہیں۔

طلال چودھری نے واضح کیا کہ پاکستان اور کشمیر کے رشتے کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیں گے اور اسلام آباد میں کسی قومیت کے ساتھ کوئی تفریق نہیں کی جاتی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا