وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن پہنچنے کے بعد ایوان فیلڈ ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔
مریم نواز نے صبح فیملی کے ہمراہ پارک لین پر واک کی اور بعد ازاں بچوں کے ساتھ مقامی ریسٹورنٹ میں ناشتہ کیا۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی اُن کے ہمراہ تھیں۔
دوسری جانب مریم نواز آج ایوان فیلڈ ہاؤس سے برازیل کے لیے روانہ ہو گئی ہیں، جہاں وہ کوپ 30 کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ کانفرنس میں مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب بھی موجود ہوں گی۔
کانفرنس کے بعد وہ لندن واپس آئیں گی اور مختصر قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گی۔






