امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس سے بڑے پیمانے پر تیل خریدنا بند کر دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اچھی بات چیت ہو رہی ہے اور بھارتی وزیراعظم مودی میرے دوست ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی چاہتے ہیں کہ میں بھارت آؤں اور آئندہ سال بھارت کا دورہ کر سکتا ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کی جانب سے روسی تیل نہ خریدنے سے متعلق دعویٰ کر چکے ہیں، تاہم بھارت اور روس نے ان دعووں کی تردید کی تھی۔






