مارگلہ ہلز میں انسان۔چیتا ہم آہنگی پر قومی ورکشاپ، ماہرین و اداروں کی مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق

0
670

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے زیراہتمام 7 نومبر 2025ء (جمعہ) کو مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے ٹریل 5 پر “انسان۔چیتا ہم آہنگی” کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ WWF پاکستان کے تعاون سے جاری منصوبے “انسان۔چیتا ہم آہنگی: آگاہی اور استعداد کار میں اضافے کے ذریعے تنازع کے حل” کا حصہ ہے۔ منصوبے کا مقصد مارگلہ ہلز میں انسان اور چیتے کے مابین بڑھتے ہوئے تصادم کو کم کرنا اور پائیدار ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

ورکشاپ میں خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نمائندوں کے علاوہ پاکستان، سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن اور مختلف جامعات کے ماہرین نے شرکت کی۔ شرکاء نے چیتا تحفظ کے لیے مؤثر حکمتِ عملی، بروقت ردِعمل کے نظام اور ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا۔

تقریب کے دوران منصوبے کی حالیہ کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی، جن میں مقامی آبادی میں آگاہی مہمات، فیلڈ ریسرچ، اور دستاویزی فلم “دی لیپرڈ: کسٹوڈین آف مارگلہ ہلز” کی تکمیل کے آخری مراحل شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے اجلاس بین الصوبائی تعاون کو فروغ دیتے ہیں اور جنگلی حیات کے تحفظ میں عوامی شمولیت کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا