کراچی میں فائرنگ کے دو واقعات؛ خاتون اور مرد شدید زخمی

0
355

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

موچکو کے علاقے ناردرن بائی پاس پر پی ایس او پمپ کے قریب فائرنگ سے 36 سالہ شازیہ زوجہ شیر بہادر زخمی ہوگئیں۔ انہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او ملک فیصل کے مطابق خاتون نے بیان دیا کہ ایک شخص اسے مسلسل ہراساں اور دھمکیاں دیتا رہا ہے۔ واقعے کے وقت وہ شخص مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کر رہا تھا کہ ایک گولی خاتون کے بازو میں جا لگی۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسرے واقعے میں ملیر کھوکھراپار نمبر 2، مہران ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ عبدالرزاق ولد محمد سلیم زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی شخص کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی جبکہ فائرنگ کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا