آذری یوم فتح:مشکل وقت میں پاکستان اور ترکیہ کا ساتھ ہمارے لیے قیمتی اثاثہ ہے:صدر الہام علیوف

0
429

باکو: آذربائیجان کے یوم فتح کی پروقار تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کی حمایت کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ تقریب میں خصوصی طور پر وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی، جبکہ پاکستان آرمی کا خصوصی دستہ بھی پریڈ میں موجود رہا۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا، اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں دوستوں کی حمایت ان کا قیمتی اثاثہ ہے۔

صدر علیوف نے مزید کہا کہ شوشا شہر کی آزادی ہماری عظیم فتح ہے اور آذربائیجان کی افواج نے میدان جنگ میں اپنا لوہا منوایا۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں تقریب میں شرکت پر خوشی ہے، اور وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت پر بھی خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان ایک خاندان کی طرح ہیں، اور تینوں ممالک کا اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔ کاراباخ کی فتح سے ناانصافی کا ایک دور ختم ہوا اور آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ قیادت کی دانشمندی کا ثبوت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا