پاکستان کے بیٹر بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کر لیے۔
بابر اعظم نے مجموعی طور پر 370 انٹرنیشنل اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ بابر اعظم سے قبل انضمام الحق نے 20 ہزار 541، یونس خان نے 17 ہزار 790، محمد یوسف نے 17 ہزار 134 اور جاوید میانداد نے 16 ہزار 213 رنز بنائے۔
بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار 366، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 4 ہزار 302 اور ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار 330 سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔ ان کے بین الاقوامی کریئر میں 31 سنچریاں اور 104 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔






