۔27ویں ترمیم کی سامنے آنے والی تفصیلات ہولناک ہیں، حافظ نعیم

0
313

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات کو ’’ہولناک‘‘ قرار دیتے ہوئے اپوزیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے مکمل طور پر مسترد کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ صدرِ پاکستان کو تاحیات استثنا دینا آئینی، جمہوری اور سیاسی طور پر ناقابلِ قبول اور شرمناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم نظامِ انصاف پر ’’شب خون‘‘ مارنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی جمہوریت مزید کیا گل کھلائے گی؟

حافظ نعیم نے کہا کہ وصیت اور وراثت کی بنیاد پر پارٹی چلانے سے لے کر ممبرانِ پارلیمنٹ کی خرید و فروخت، میئرشپ پر قبضے اور فارم 47 کے استعمال تک، عوام کے بعد اب یہ لوگ عدالتوں کو بھی اپنی جوابدہی سے باہر رکھنا چاہتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا