ترکیہ کے پرفیوم گودام میں آگ، 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی

0
300

استنبول: ترکیہ کے صنعتی شہر دیلوواسی میں پرفیوم کے گودام میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق آگ ہفتے کی صبح تقریباً 9 بجے لگی، جو چند ہی منٹوں میں عمارت کی دو منزلوں تک پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ بجھائی گئی۔

صوبہ کوجائیلی کے گورنر الہامی آکتاش نے تصدیق کی کہ واقعے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ دیگر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گودام میں دھماکے کی آواز سنی گئی تھی جس کے فوراً بعد آگ بھڑک اٹھی۔ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ فوٹیجز سے معلوم ہوتا ہے کہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔

دیلوواسی، استنبول سے تقریباً 70 کلومیٹر دور واقع ایک اہم صنعتی علاقہ ہے جہاں متعدد فیکٹریاں اور گودام قائم ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا