جدہ : سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان المشاط اور وفاقی سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدے پر دستخط کیے۔
وفاقی سیکریٹری مذہبی امور نے سعودی حکومت کی مہمان نوازی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستانی حجاج کرام کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وزارت مذہبی امور سعودی ہدایات کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیموں کے انتظامات کو بروقت اور مؤثر طریقے سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔





