ستائیسویں ترمیم، پختونخوا کے نام کی تبدیلی پر بات ہوئی ہے، وفاقی وزیرقانون

0
453

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بل میں شامل شقوں پر کام تقریباً مکمل ہو گیا ہے اور خیبرپختونخوا کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے۔

وزیر قانون نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ بل میں شامل شقوں پر تقریباً تمام کام مکمل ہو چکا ہے، اور کچھ بعد میں آئی تجاویز پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی کی تجاویز پر غور جاری ہے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور باپ پارٹی کی تجاویز پر اپنی قیادت سے بات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اے این پی سے رابطہ کر کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے اور اے این پی نے وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں حاجی ہدایت الرحمان کو بھیجنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ کوشش ہے کہ تمام ترامیم پر اتفاق رائے ہو جائے اور سیاسی جماعتوں اور کمیٹیوں میں بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترامیم ایک رپورٹ کی صورت میں سینیٹ میں پیش کی جائیں گی اور صدر کے استثنیٰ کے معاملے پر بھی جلد تفصیل سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا