۔27ویں آئینی ترمیم تاریخی پیشرفت ہے، تمام سینیٹرز مبارکباد کے مستحق ہیں: اسحاق ڈار

0
402

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری ایک تاریخی پیشرفت ہے اور اس موقع پر تمام سینیٹرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سینیٹ اجلاس کے وقفے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میثاقِ جمہوریت میں آئینی عدالت کا قیام بنیادی نکتہ تھا، آئینی عدالت کو دیگر عدالتوں سے علیحدہ کرنا اہم اور خوش آئند تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے نظام میں چیف جسٹس پاکستان سمیت تمام ججز کی سنیارٹی برقرار رہے گی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ بل کی منظوری میں اتحادی جماعتوں اور آزاد اراکین نے بھرپور کردار ادا کیا۔ دنیا کے کئی ممالک میں آئینی عدالت پہلے سے موجود ہے، ہم نے بھی عدالتی نظام میں بہتری کے لیے یہ ترمیم کی ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ آئینی عدالت کے قیام سے متعلق ترامیم پر تمام اسٹیک ہولڈرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وعدے کے مطابق بل پہلے سینیٹ میں لایا گیا اور تمام اراکین کو اظہار خیال کا پورا موقع دیا گیا۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی دونوں ایوانوں کے ارکان پر مشتمل تھی جو مسلسل کام کرتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ تمام معاملات باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں گے۔ اٹھارہویں آئینی ترمیم میں خیبرپختونخوا کا نام اے این پی کے مطالبے پر تبدیل ہوا تھا، اب اے این پی کا نیا مطالبہ ہے کہ صوبے کا نام صرف ’’پختونخوا‘‘ ہونا چاہیے، اس معاملے پر مزید مشاورت ہوگی۔

نائب وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے بلدیاتی نظام سے متعلق مطالبات پر بھی مزید بات چیت کا عندیہ دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا