قومی کرکٹر کے گھر پر فائرنگ

0
323

لوئر دیر: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گھر کا مین گیٹ، کھڑکیاں اور ایک گاڑی جزوی طور پر متاثر ہوئی، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ابتدائی کارروائی کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ معیار تھانے میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا