صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنیکی شق کثرت رائے سے منظور

0
1160

اسلام آباد: سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کے تحت صدرِ مملکت کو تاحیات گرفتاری اور قانونی کارروائی سے استثنیٰ دینے کی شق کثرتِ رائے سے منظور کرلی۔

چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری رہا، جس دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آرٹیکل 248 میں ترمیم پیش کی۔

ترمیم کے مطابق صدرِ مملکت اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی کسی مقدمے میں گرفتاری یا قانونی کارروائی سے محفوظ رہیں گے۔
تاہم، اگر سبکدوش صدر مستقبل میں کوئی عوامی عہدہ سنبھالتے ہیں تو یہ استثنیٰ خود بخود ختم ہوجائے گا۔

یہ شق پاکستان پیپلز پارٹی کے مطالبے پر 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں شامل کی گئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا