لیاری ایکسپریس وے میں بے ضابطگیاں ، انکوائری کمیٹی تشکیل

0
310

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کے دوران بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی میں سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل، سیکرٹری تجارت جواد پال شامل ہیں، جبکہ سابق وفاقی سیکرٹری میاں مشتاق احمد کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ چیئرمین پی ایم آئی سی بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رانجھا اور انٹیلیجنس بیورو کا نمائندہ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

کمیٹی لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر نو کے منصوبے کا ٹھیکہ غیر شفاف طریقے سے دینے اور الیکٹریکل ورکس کے لیے سامان کی غیر قانونی خریداری کی تحقیقات کرے گی۔
اس کے علاوہ کمیٹی اوپن آکشن کے بغیر ٹھیکے دینے میں ملوث افسران اور مختلف ٹال پلازوں کو غیر قانونی طور پر ٹھیکے پر دینے کے معاملات کی بھی تحقیقات کرے گی۔

کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ تین ہفتوں میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا