طارق جمیل کے بیٹے کی ڈاکٹر نبیہا پر کڑی تنقید

0
487

مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے ڈاکٹر نبیہا علی کا نکاح پڑھانے کے بعد والد پر ہونے والی تنقید پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل اس خاتون کو جانتے تک نہیں تھے، ایک دوست کی درخواست پر نکاح پڑھایا۔ وہ اپنی زندگی میں ہزاروں نکاح پڑھا چکے ہیں اور کسی کی درخواست رد نہیں کرتے۔

یوسف جمیل کے مطابق مولانا نے صحت اور عمر کی وجہ سے نکاح کم کرنے شروع کر دیے ہیں، لیکن لوگوں کی خوشی کے باعث سلسلہ مکمل ختم نہیں ہوا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ والد کو خاتون کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہیے تھا، مگر وہ 72 برس کے بزرگ ہیں اور نکاح پڑھاتے ہوئے خواتین سے کسی ذاتی تعلق کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ ڈاکٹر نبیہا کے رویے کا تھا جنہوں نے گھر کے تقدس کا خیال نہ رکھا، غیر مناسب انداز میں ویڈیوز بنائیں اور تقریب کو سوشل میڈیا سرگرمی بنا دیا۔ مولانا کو اندازہ نہیں تھا کہ معاملہ اس طرح پیش کیا جائے گا، اسی وجہ سے ان پر بلاوجہ تنقید ہو رہی ہے۔

یوسف جمیل کا کہنا تھا کہ ایک واقعے کی بنیاد پر مولانا طارق جمیل کی پوری زندگی کی دینی خدمات نظرانداز نہ کی جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا