اسلام آباد: سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم آج قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی، جس کے لیے ایوان کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کریں گے۔
سینیٹ میں ترمیمی بل کی 59 شقیں مرحلہ وار منظور کی گئیں، 64 ارکان نے حق میں ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔ اپوزیشن نے کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے شدید ہنگامہ آرائی کے بعد واک آؤٹ کیا۔
قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے 224 ووٹ درکار ہیں جبکہ حکومتی اتحاد کو اس وقت 237 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ ن لیگ 125 اور پیپلزپارٹی 74 اراکین کے ساتھ بڑی جماعتیں ہیں۔ اپوزیشن ارکان کی مجموعی تعداد 89 ہے جن میں اکثریت آزاد اراکین پر مشتمل ہے۔






