سندھ بھر میں 1 ماہ کیلیے دفعہ 144 نافذ

0
372

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس دوران ہر قسم کے عوامی اجتماعات، جلسے، جلوس اور احتجاجی مظاہرے مکمل طور پر ممنوع ہوں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کمشنرز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ڈپٹی کمشنرز سمیت چیف سیکریٹری، وزیراعلیٰ، گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اور ڈی جی رینجرز کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔

سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں، مختلف گروہوں کے احتجاج اور امن و امان کو یقینی بنانے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دفعہ 144 فوری طور پر نافذ العمل ہے اور ایک ماہ تک مؤثر رہے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا