اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار

0
495

تحقیقاتی اداروں نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والے خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا اور جمعہ کے روز اسلام آباد پہنچا۔ حملہ آور پیرودھائی سے موٹر سائیکل پر جی-ایلیون کچہری پہنچا اور چادر اوڑھے ہوئے تھا۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق حملے کے حوالے سے ابتدائی طور پر اے آئی کی مدد سے 92 فوٹیجز اکٹھی کی گئیں۔ حملے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد تقریباً 8 کلو گرام تھا، جس میں بال بیرنگز بھی شامل تھے۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور ایک ہی شخص تھا اور اس کے ہینڈلر کے حوالے سے تصدیق جاری ہے۔ مشکوک موٹر سائیکل اور گاڑی کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ کیمروں کی بیک ٹریکنگ سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

فرانزک، سی ٹی ڈی، انویسٹی گیشن، سیف سٹی اور دیگر حساس ادارے شواہد کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں تاکہ حملے کے پس منظر اور دہشتگرد نیٹ ورک کی مکمل شناخت کی جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا