دی آئس مال پراجیکٹ متاثرین کا شدید احتجاج، دھرنا، نعری بازی

0
488

اسلام آباد میں “دی آئس مال” پروجیکٹ کے درجنوں متاثرین کا شدید احتجاج، متاثرین نے دی آئس مال کے سائٹ آفس کے سامنے دھرنا بھی دیا اور پروجیکٹ مالکان و انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ مظاہرین میں بزرگ شہری اور خواتین بھی شامل تھیں۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جس پر ” دی آئس مال از اے فیک پروجیکٹ” راجہ ناصر ہماری رقوم واپس کرو، آئس مال کا مالک راجہ ناصر فراڈیہ سمیت دیگر عبارات درج تھیں۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ اسلام آباد کے تھانہ ھمک کی حدود ٹی چوک کے نزدیک مین جی ٹی روڈ کے سامنے چند سال قبل دی آئس مال کے نام سے پروجیکٹ شروع کیا گیا اور پروجیکٹ مالکان راجہ ناصر اور انتظامیہ نے سبز باغ دکھاتے ہوئے سینکڑوں شہریوں کو ان کی جمع پونجی سے محروم کیا۔ ہمیں شاپس اور فلیٹس کی بکنگ کے نام پر یہ خواب دکھایا گیا کہ جب تک یہ پروجیکٹ تعمیر ہوگا ماہانہ کرایہ بھی ملتا رہے گا۔ چند ماہ تک کرایہ کی ادائیگی کی گئی۔ اس کے بعد پروجیکٹ کو بند کر دیا گیا۔ متاثرین میں اسلام آباد پولیس کے ریٹائرڈ انسپکٹر، دیگر فورسز کے افسران، اوورسیز پاکستانی بھی شامل ہیں۔ کئی بیوائیں اپنی جمع پونجی سے محروم ہوچکی ہیں۔ اس وقت دی آئس مال پروجیکٹ کا کام مکمل طور پر بند ہے۔ سرئیے تک زنگ آلود ہوچکے ہیں۔ پروجیکٹ مالک راجہ ناصر 70 کروڑ سے زائد رقوم بٹور کر ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں ہے۔ جس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔ اس وقت بھی ہماری متعدد درخواستیں تھانہ لوہی بھیر میں پڑی گرد آلود ہو رہی ہیں اور ان درخواستوں پر کارروائی کرنے کی بجائے پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ ہماری وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی اسلام آباد سے نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا