محسن نقوی سری لنکن ٹیم سے ملنے پہنچ گئے،شکریہ ادا کیا

0
344

راولپنڈی: وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پاکستان اور سری لنکا کی پریکٹس دیکھی، ساتھ ہی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔

محسن نقوی کے ہمراہ سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے اور وزیر مملکت طلال چوہدری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی۔

چیئرمین محسن نقوی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو جانفشانی سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دورہ جاری رکھنے پر فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن کھلاڑیوں کی سکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے اور ان کا دورہ پاکستان امن کی جیت اور دہشتگردی کی شکست ہے، اور پورا پاکستان ان کی محبت اور خلوص کا مقروض رہے گا۔

اس کے علاوہ محسن نقوی نے پاکستانی کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی۔ سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا کہ انہوں نے مختلف ممالک میں خدمات انجام دی ہیں، لیکن وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا