پاکستان نے بنگلا دیش کی ہاکی ٹیم کو 2-8 سے ہرادیا

0
116

ڈھاکا: ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 8-2 سے شکست دے دی۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے 2، 2 جبکہ کپتان عماد بٹ، غضنفر علی، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے حذیفہ اور امیر السلام نے گول کیے۔

پاک-بنگلا سیریز کا دوسرا میچ 14 نومبر اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا