اسلام آباد: نامور وکیل اور سیاستدان چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کا استعفیٰ دینا حکومت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ صدر مملکت کو بھی تاحیات استثنیٰ سے نام نکلوانا چاہیے تھا اور اگر انہیں معلوم ہوتا تو وہ صدر کو اس بارے میں ضرور بتاتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشری کو خود اپنے ہاتھوں سیلف اکاؤنٹ بیلٹی کرنی چاہیے اور موجودہ صورتحال میں ججز کو ابھی استعفیٰ نہیں دینا چاہیے تھا، بلکہ انہیں رکنا چاہیے تھا۔
اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ اگر بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو اس ترمیم کی اتنی حمایت نہ کرتیں اور صدر مملکت کے تاحیات استثنیٰ کے حق میں محترمہ بھٹو بالکل ساتھ نہ دیتیں۔





