امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم

0
89

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کے بعد ملکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم ہو گیا ہے۔

اس سے قبل امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان نے شٹ ڈاؤن ختم کرنے والا بل منظور کیا تھا، جس میں 222 ووٹ حق میں اور 209 ووٹ مخالفت میں پڑے۔ چھ ڈیموکریٹ ارکان نے بھی ریپبلیکنز کا ساتھ دیا۔

صدر ٹرمپ نے بل پر دستخط سے قبل کہا کہ ملک کبھی اس سے بہتر حالت میں نہیں رہا اور آج بہترین دن ہے۔

واضح رہے کہ شٹ ڈاؤن 43 دن تک جاری رہا، جس کے دوران ہزاروں سرکاری ملازمین بغیر تنخواہ کام کر رہے تھے، کئی کو رخصت پر بھیجا گیا اور کچھ کو نکال دیا گیا تھا۔

اخراجاتی بل کی منظوری کے بعد حکومت کو 30 جنوری تک فنڈز فراہم کیے جائیں گے، جس سے حکومت کی مالی سرگرمیاں بغیر رکاوٹ جاری رہ سکیں گی، اور اس کا مقصد غذائی امداد، تنخواہوں کی ادائیگی اور ائیر ٹریفک کنٹرول نظام کو فعال کرنا بھی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا