بشریٰ بی بی سے متعلق آرٹیکل جھوٹ پر مبنی ہے، قانونی کارروائی کریں گے: بیرسٹر گوہر

0
317

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سے متعلق شائع ہونے والا آرٹیکل شرانگیزی، جھوٹ اور من گھڑت الزامات پر مبنی ہے، اور اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آرٹیکل کا مقصد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی کردار کشی کرنا ہے۔ بشریٰ بی بی اہلیہ ہونے کی وجہ سے بہادری کے ساتھ جیل میں موجود ہیں۔ اس سے قبل بھی عدت میں شادی جیسے الزامات لگائے گئے تھے جن سے وہ باعزت بری ہو چکی ہیں۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ جیسے عدت والا الزام جھوٹا ثابت ہوا، ویسے ہی یہ کہانی بھی من گھڑت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جب بشریٰ بی بی جیل میں ہیں، اس نوعیت کا آرٹیکل شائع ہونا واضح شرانگیزی اور سازش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مضامین اسپانسرڈ ہوتے ہیں اور پی ٹی آئی قانونی کارروائی کرے گی۔ بی بی سی نے بھی حال ہی میں امریکی صدر کی تقریر کو غلط ایڈٹ کرنے پر معذرت کی ہے، وقت ثابت کرے گا کہ یہ بیانیہ بھی بے بنیاد ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا