لطیف آباد میں آتش بازی کے کارخانے میں دھماکے، 3 افراد جاں بحق

0
250

حیدر‌آباد: لطیف آباد کے علاقے لغاری گوٹھ میں آتش بازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دھماکوں کے بعد کارخانہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور شدید آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا