پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بورڈ آف ریونیو کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
بورڈ آف ریونیو نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے بھیج کر علیمہ خانم کے نام پنجاب بھر میں موجود منقولہ، غیر منقولہ اور زرعی رقبوں کی تفصیلات طلب کر دی ہیں۔
تمام جمع شدہ ریکارڈ اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کو ارسال کیا جائے گا۔






