لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر، اے کیو آئی 429 ریکارڈ

0
304

لاہور: باغوں کا شہر لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق شہر میں سموگ کی اوسط شرح 429 ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راوی روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 1198, لوئر مال 810 اور ایف سی کالج کے اطراف 706 تک پہنچ گیا۔

پاکستان میں گوجرانوالہ سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے جہاں اے کیو آئی 593 ریکارڈ ہوا، فیصل آباد میں 365 اور ملتان میں 299 نوٹ کیا گیا۔ پشاور کا اے کیو آئی 172 رہا۔

عالمی سطح پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سب سے آلودہ شہر ہے، جہاں اے کیو آئی 702 تک پہنچ گیا ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماسک استعمال کریں، غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور گھروں میں ایئر پیوریفائر کا استعمال بڑھائیں۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے، ٹریفک کے دباؤ اور صنعتی اخراج کے باعث شہر کی فضا بدترین آلودگی کا شکار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا